۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
گجرات فسادات

حوزہ/ احمد آباد کی خصوصی عدالت نے 21 سال بعد ان 67 ملزمین کو بری کر دیا ہے جنہوں 2002 کے گجرات فرقہ وارانہ فسادات کے دوران نرودا گاؤں میں ایک 12 سالہ لڑکی سمیت کم از کم 12 مسلمانوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، احمد آباد کی خصوصی عدالت نے 21 سال بعد ان 67 ملزمین کو بری کر دیا ہے جنہوں 2002 کے گجرات فرقہ وارانہ فسادات کے دوران نرودا گاؤں میں ایک 12 سالہ لڑکی سمیت کم از کم 12 مسلمانوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور سینئر وکیل کپل سبل نے نرودا گاؤں قتل عام کیس پر عدالت کے فیصلے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا: قانون کی حکمرانی کا جشن منائیں یا اس کی دھجیاں اڑانے پر ماتم کریں۔

دو دہائیوں سے زیادہ کے بعد گجرات کی ایک عدالت نے نرودا قتل عام کیس کے تمام 67 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ ان میں گجرات کی سابق وزیر مایا کوڈنانی اور بجرنگ دل لیڈر بابو بجرنگی شامل ہیں۔

بابو بجرنگی نے خود ایک ویڈیو فوٹیج میں مسلمانوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے، اس کے باوجود تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

جمعرات کو احمد آباد کی ایک خصوصی عدالت نے نرودا گاؤں قتل عام کیس میں تمام 68 ملزمان کو بری کر دیا، نرودا گاؤں کا معاملہ ان نو مقدمات میں سے ایک ہے جن کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو حکم دیا تھا۔ اس کیس کی سماعت 14 سال پہلے جولائی 2009 میں شروع ہوئی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .